امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مصر کے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

Jun 17, 2019 | 22:59

ویب ڈیسک

 سینیٹر سراج الحق کا محمد مرسی کی جیل میں شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار۔ سینیٹر سراج الحق نے پورے عالم اسلام اور امت مسلمہ سے شہید جمہوریت محمد مرسی کی شہادت پر تعزیت کا اظہارکیاہے ۔ سینیٹر سراج الحق نےکہا   کہ  ڈاکٹر محمد مرسی کا اکلوتا جرم فلسطین کی آزادی کا مطالبہ تھا۔ سینیٹر سراج الحق نےکہا   کہ ڈاکٹر محمد مرسی کو کہا گیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کی آزادی کے مطالبے سے دستبردار ہوجائیں اور ڈاکٹرمحمد مرسی نے ڈکٹیٹر شپ اور صیہونی تسلط کو تسلیم کرنے سے انکار کیا۔سینیٹر سراج الحق نےکہا منتخب صدر کو معزول کرنے کے بعد چھ سال تک قید تنہائی میں رکھا گیا۔ قید کے دوران ڈاکٹر محمد مرسی کو اہل خانہ ،ڈاکٹروں اور وکلاء سے ملنے سے بھی روکا گیا۔ سینیٹر سراج الحق نے پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ کل پورے ملک میں مرحوم محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کریں۔ مرکز جماعت اسلامی منصورہ میں محمد مرسی شہید کی غائبانہ نماز جنازہ کل بروز منگل بعد نماز عصر ادا کی جائے گی

مزیدخبریں