کورونا سے بچائو کے حکومتی ایس او پیز سب کے مفاد میں ہیں‘وقاص رشید

Jun 17, 2020

وہاڑی( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ احتیاط ہی کورونا وائرس سے نجات کا ذریعہ ہے کورونا سے بچائو کے حکومتی ایس او پیز ہم سب کے مفاد میں ہیں حکومتی ایس او پیز کی پابند ی سے ہی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکار دکانوں، مارکیٹوں، ہسپتالوں اور مختلف پرائیویٹ اداروں میں کورونا سے بچائو کے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے عوام میں آگاہی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ عوام کورونا وائرس سے بچائو کے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے شہر کے صفائی ستھرائی کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ وہاڑی ، بوریوالا اور میلسی کوسرسبز و شاداب اور صاف ستھرا بنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔

مزیدخبریں