میرپورخاص ( رپورٹ فرحان علی ) میرپورخاص کے جانوروں کی منڈی غیر قانونی طور پر جانوروں کے بیوپاریوں نے مذبع خانے کے قریب عمرکوٹ روڈ پر لگائی، بعد ازاں جیسے ہی محمود آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو اطلاع ملی تو پولیس کی بھاری نفری اور ضلعی انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچے اور انہوں نے زبردستی بیوپاریوں کوجانوروں کی پیڑی ختم کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ وہ اپنے جانور وں کو پیڑی سے لے جائیں اور اس طرح غیر قانونی لگائی گئی جانوروں کی منڈی کو ختم کیا، واضح رہے کہ سندھ حکومت نے ایس او پیز کے تحت جانوروں کی منڈی لگانے کا حکم دیا تھا تاہم کچھ ہفتے پہلے جانوروں کی منڈی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی اور خریدنے اور بیچنے والوں نے نہ ہی ماسک پہنے نہ ہی سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جس کے بعد سندھ حکومت نے مجبور ہوکر دوبارہ جانوروں کی منڈی لگانے پر پابندی عائد کردی، واضح رہے کہ آج بھی جانوروں کی غیر قانونی منڈی میں جانوروں کے بیوپاری بڑی تعداد میں جانور لے کر آئے تھے، جن میں گائے، بکرے، بکریاں، دنبے، بیل، بھینسے وغیر ہ شامل تھے، جانوروں کے مالکان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ طویل لاک ڈاؤن اور جانوروں کی منڈیوں پر پابندی سے وہ معاشی طور پر تباہ ہورہے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں جانور بڑی مشکل سے پالے ہیں ان کو کھلانا ان حالات میں مشکل ترہوتا جارہاہے وہ چاہتے ہیں کہ اپنے جانوروں کو فروخت کریں اور معاشی طور پر کچھ مستحکم ہوجائیں جبکہ حکومت جانوروں کی منڈی لگانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جانوروں کی منڈی لگانے کی اجازت دی جائے اور ہم ایس او پیز پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔
میرپورخاص میں غیرقانونی مذبحہ خانے اورپیڑیاں ختم کردی گئیں
Jun 17, 2020