100 دن کے دعوے دار 700 دن میں کچھ نہیں کر سکے

عالیوالا(نامہ نگار ) 100دن کا دعویٰ کرنے والے حکمران 700دن میں کچھ نہ کر سکے آئندہ بھی کچھ نہیں کر سکتے ان کے تمام وعدے فلاپ ہو چکے ہیں اپنے گھر بنانے کیلئے گھر والوں کے ساتھ ملکر گھر بناتے ہیں صوبہ سرائیکستان کے قیام کیلئے سرائیکی خطے میں رہنے والے تمام لوگوں کو ملکر اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا اور جدوجہد کو تیز کرنا ہو گا یہ بات سرائیکستان قومی اتحاد کے رہنما صوبہ خان کلیری ، غلام سرور جھنجھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سرائیکی قوم پرست رہنما مزید وقت ضائع نہ کریں اپنی تحریک کو تیز کریں اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں سات کروڑ سرائیکی عوام کے حق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن