رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری سکول ایجوکیشن سارہ اسلم کی زیر صدارت ویڈیو لنک میٹنگ کا انعقاد ہوا، سی ای او ایجوکیشن رانا محمد اظہر خاں اور ضلع کے تمام ایجوکیشن آفیسران نے میٹنگ میں شرکت کی،میٹنگ شعبہ تعلیم سے متعلق اہم امور پر ہدایات دی گئیں، رانا محمداظہر خاں نے سیکرٹری ایجوکیشن کی ان ہدایات پر عملدرآمد :کے لیے سختی سے ہدایات جاری کیں۔سیکرٹری ایجوکیشن نے ڈیویلپمنٹ سکیمز کی پراگرس کے حوالہ سے ہدایت دی کہ Utilization کو 90فیصد تک لازمی ہونا چاہیئے سائٹس کو متواتر وزٹ کرنے کا کہا گیا اور ہفتہ وار رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا۔انہوں نے کہاکہ جو ایلیمنٹری سکولز ہائی سکول کے درجہ پر اپ گریڈ ہوئے ہیں ان کے بورڈز پر ہائی لیول درج کرایا جائے اور مزکورہ سکولز کا لیول ڈی ایم او دفتر سے تبدیل کروانے کی ہدایات جاری کیں۔
سیکرٹری سکول ایجوکیشن سارہ اسلم کی ویڈیولنک میٹنگ‘ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
Jun 17, 2020