ملتان ( سماجی رپورٹر)گیس و بجلی کی بے رحمانہ بندش سے شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومت صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار سنی نوجوان کونسل کے مرکزی رہنما ملک عامر علی وینس قادری،وائس چیئرمین قاری محمد سراج نظامی،رہنما قاری اللّٰہ رکھا سعیدی،قاری محمد جاوید چشتی نے بجلی وگیس کی بندش کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے ملتان میں بجلی بالخصوص گیس کی بلاجواز بندش جاری ہے۔ حکومت و مقامی انتظامیہ اس پر فوری نوٹس لے اور متعلقہ زمہ داران کو ہدایت کریں کہ فوری طور پر اس صورتحال کو بہتر کریں۔
گیس و بجلی کی بے رحمانہ بندش سے شہریوں کی زندگی عذاب بن گئی
Jun 17, 2020