مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی ، دہشتگردی جاری، مزید 3نوجوان شہید

Jun 17, 2020

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیاںمیں تین اور کشمیری نوجوانوںکو شہید کردیاہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوانوںکو ضلع کے علاقے ترکونگم میں منگل کو تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران گولی مار کر شہید کیا گیا۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کوکمزور کرنے میں ناکامی کے بعد اب جدوجہد آزادی اور حریت قیادت کو بدنام کرنے کیلئے حریت چیئرمین سیدعلی گیلانی کے نام سے منسوب جعلی خط جاری کرنے کے اوچھے اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ حریت کانفرنس کو قابل اعتماد ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں سید علی گیلانی سے منسوب ایک اور جعلی اور من گھڑت خط جاری کرنے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس نے پہلے ہی چند دن قبل جاری ہونے والے ایک جعلی خط کے بعد اس بارے میں خبردار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس جعلی خط کامقصد جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کے علاوہ سید علی گیلانی اور پاکستان کے درمیان خلااورحریت کانفرنس سے وابستہ آزادی پسندجماعتوں کے درمیان انتشار اور بے یقینی کی فضا پیدا کرنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایسے مفاد خصوصی رکھنے والے عناصر کو عنقریب منظر عام پر لایا جائے گا جو تحریک آزادی کے بھیس میں اس گھنائونے کام میںبھارتی ایجنسیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔کشمیری قوم ان بھارتی سہولت کاروںکو کبھی معاف نہیں کرے گی ۔

مزیدخبریں