لاہور(خصوصی نامہ نگار) نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے گھیراؤ اور عملے کو ہراساں کرنے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ ایوان نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا گھیرائو اور عملے کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے تین افسروں کا تعاقب بھی کیا گیا اور گھر جاتے ہوئے انہیں روک کر ہراساں کیا گیا۔ بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت کے سفارتی عملے کو فوری ملک بدر کیا جائے اور بھارت میں تعینات پاکستان کی سفارتی عملے کو فی الفور واپس بلایا جائے۔ مزید برآں وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے اہل لاہور سے متعلق بیان پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یاسمین راشد کا زندہ دلان لاہور کے متعلق بیان افسوسناک ہے۔ یہ ایوان یاسمین راشد سے اہل لاہور سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
پنجاب اسمبلی: نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن کے گھیراؤکی مذمت‘ یاسمین راشد کے بیان پر قراردادیں
Jun 17, 2020