پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 200 افراد کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ اور جسٹس نعیم انور نے کی۔ عدالت نے 200 افراد کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا اور ریمارکس دیئے کہ اعترافی بیانات پر ملزموں کو سزا ہوئی اور انہیں شفاف ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ نے مزید 100 افراد کے کیسز کا ریکارڈ نہ ہونے پر سماعت ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔ خیال رہے کہ پشاور ہائی کورٹ سے بری ہونے والے ان 200 افراد کو دہشت گردی کے الزامات پر ملٹری کورٹس نے سزائیں سنائی تھیں۔
پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 200افراد کو رہا کرنے کا حکم دیدیا
Jun 17, 2020