قصور‘ لاپتہ بچے کی نعش برآمد‘ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا: ورثاء

قصور(نمائندہ نوائے وقت) نفیس کالونی قصور سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والے سات سالہ بچے کی نعش محلے کی پرائیویٹ پارکنگ سے کار سے برآمد ہو گئی۔ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ ورثاء کا موقف۔ تین روز قبل نفیس کالونی کے رہائشی محنت کش غلام رسول کا سات آٹھ سالہ بیٹا محمد بوٹا اچانک غائب ہو گیا تھا۔ گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا تاہم گزشتہ روز محلے کی ایک پرائیوٹ پارکنگ میں موجود ایک کار سے بچے کی نعش برآمد ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد حتمی رائے دی جائے گی۔ بچے کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے کہ نہیں۔ پولیس کی انویسٹی گیشن ٹیم نے کرائم سین پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے اور لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے کار کے ڈرائیور کار پارکنگ کے چوکیدار کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ مقتول بچے کے لواقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے بچے کے خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...