اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود آئندہ بجٹ میں عوام اور کاروبار کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔نیا ٹیکس لگائے بغیر کاروباری لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔انسٹی ٹیوٹ اف چارٹرڈ اکاونٹنٹس کے زیر اہتمام پوسٹ بجٹ کانفرنس سے بذریعہ ویڈیولنک خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ اگلے بجٹ کا فلسفہ معیشت کی بحالی اور عوام کو کورونا کے مشیت پر منفی اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی عالمی وباسے قبل ملکی معیشت کی کاکردگی متاثر کن تھی تاہم وبا کے بعد برا?مدات، ریٹیل خدمات، صنعت، اشیاء سازی سمیت تمام شعبے متاثر ہوئے اور معیشت کو تین ہزار ارب روپے کا نقصان کا تخمینہ ہے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے عوام کے سماجی تحفظ کیلئے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ خاندانوں کو ہنگامی کیش معاونت فراہم کی، چھوٹے اوردرمیانے درجے کی صنعتوں کے تین ماہ کے بجلی کے بل حکومت نے ادا کئے، کھانے پینے کی اشیاء کی مناسب داموں دستیابی کیلئییوٹیلیٹی سٹورز کے زریعے سبسڈی دی۔ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ اگلے بجٹ میں بیس ہزار سے زائد مصنوعات پر ڈیوٹی ختم کی ہے، دیگر دو سو مصنوعات پر ڈیوٹی کو کم کیا ، ایک سو چھیاسٹھ ٹیرف لائنز پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کی، سینٹ پر ایف سی ڈی کم کیا ، ریٹیل آؤٹ لیٹس پر سیلز ٹیکس کم کیا ہے اور خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کو پچاس ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کیا گیا ہے۔
بجٹ میں عوام ،کاروبار کو زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر توجہ دی گئی،مشیرخزانہ
Jun 17, 2020