امریکا کی بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کی کوچ پیٹرک موراتوگلو نے کہا ہے کہ سرینا ولیمز گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ نیویارک میں ہی کھیلنا پسند کریں گی۔ پیٹرک موراتوگلو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 38 سالہ ولیمز کو گزشتہ سال 2019ءمیں پٹھوں کی انجری ہوئی تھی لیکن وہ اس کے باوجود نیویارک میں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 2020ءکا گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس 31 اگست کو سخت پابندیوں کے ساتھ شروع ہونا ہے۔ پیٹرک موراتوگلو نے امید ظاہر کی ہے کہ یقینی طور پر سرینا گرینڈ سلام جیتنے کے لئے ٹینس کورٹ میں واپس آئیں گی اور یو ایس اوپن میں کامیابی اس کا مقصد ہے جس کو پانے کے لئے وہ سر توڑ کوشش کریں گی۔ پیٹرک موراتوگلو نے مزید کہا کہ کسی کھلاڑی کا مقابلے سے باہر ہونا انتہائی مشکل ہوتا ہے لہذا یو ایس اوپن جیتنے کا پہلا موقع ہوگا۔ بہت پابندیاں ہوں گی تاہم مجھے سرینا سے بات کرنی ہوگی کہ آیا وہ پابندیوں کو قبول کرسکے گی یا نہیں اور ان توقعات کے مطابق کھیل سکیں گی۔ واضح رہے کہ امریکی سابق عالمی نمبر ایک اور چھ مرتبہ یو ایس اوپن چیمپئن، سرینا ولیمز جنوری میں کھیلے گئے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن کے تیسرے را¶نڈ میں ہار کر باہر ہوگئی تھی نے رواں سال کا آغاز آکلینڈ اوپن جیت کر کیا تھا۔ ستمبر 2017ءمیں ماں بننے کے بعد اس کا پہلا سنگلز ٹائٹل تھا جو انہوں نے اپنے نام کیا تھا۔ سربیا کے عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ، ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال، آسڑیلوی نک کیرگیوس اور رومانیہ کی سیمونا ہالیپ سمیت متعدد کھلاڑیوں نے اس سال کے پروگرام کو فلشنگ میڈو میں منعقد کرنے کے بارے میں اپنے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، جو حمایتی اور میڈیا کے بغیر چل سکتے ہیں۔ عالمی نمبر ایک سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے مجوزہ پروٹوکول کو ''انتہائی'' قرار دیا جبکہ نڈال نے کہا کہ انہیں نیویارک کا سفر کرنے کی چھوٹی سی خواہش ہے۔ یہ توقع کی جا رہی ہے کہ کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ میں اپنے ساتھ صرف ایک ہی شخص کو لے جانے کی اجازت ہوگی، اس اعتبار سے موراتوگلو کا کہنا ہے کہ سرینس ولیمز کے لئے مسئلہ بن سکتا ہے کونکہ وہ اپنی بیٹی الیکسس اولمپیا اوہیان جونیئر کے ساتھ سفر کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا میں تصور بھی نہیں کرسکتی کہ وہ اپنی بیٹی کے بغیر تین ہفتوں تک کا وقت گزار سکے گی۔ پیٹرک موراتوگلو نے سرینا کی بیٹی کے حوالے سے مذاق میں مزید کہا کہ یوں تو سرینا کے پاس یو ایس اوپن کے لئے ایک اور نیا کوچ ہوسکتا ہے، جو اس سے تھوڑا چھوٹا ہے۔ ڈبلیو ٹی اے اور اے ٹی پی ٹور ایونٹس جولائی کے آخر تک معطل ہیں۔