اینگرو کارپوریشن کی ڈوپونٹ سیسٹین ایبل سلوشنز کے ساتھ شراکت داری

Jun 17, 2021

کراچی(کامرس رپورٹر) ڈوپونٹ سیسٹین ایبل سلوشنز (DSS) اور اینگرو کارپوریشن نے رسک پر مبنی فریم ورک، پروگرام اور طریقہ کار متعارف کرانے کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس معاہدے کے تحت اینگرو کی تمام کمپنیوں میں خطرات اور حادثات سے نمٹنے کیلئے مستقل نظام لاگو کیا جائے گا۔اینگرو کارپوریشن ایک متنوع کاروباری کارپوریشن ہے جس کے توانائی اور اس سے متعلقہ انفرااسٹرکچر، فوڈ اور زرعی سلوشنز،پیٹرو کیمیکلز اور ٹیلی کمیونیکیشن انفرااسٹرکچر سمیت 4عمودی شعبوں میں کاروبار ہیں۔ اینگرو کارپوریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر غیاث خان نے کہاکہ ڈوپونٹ سیسٹین ایبل سلوشنز کے ساتھ شراکت داری سے ہم رسک پر مبنی ایچ ایس ای کے انتظام کوایک نئی جہت کے طورپر شامل کررہے ہیںجس سے صحت، حفاظت اور ماحول کے موجودہ انتظام کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی ۔ خطرات اور ان پر قابو پانے کے اقدامات کی فعال نشاندہی کرکے ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری گروپ کمپنیاں ممکنہ منفی نتائج کو موئثر طریقے سے روکنے یا کم کرنے بہتر طریقے سے لیس ہوں گی۔ اس پروگرام کا مقصد ہمارے آپریشنز کی کارکردگی میں مزید بہتری لانا ہے۔ڈوپونٹ سیسٹین ایبل سلوشنز کے مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کے منیجنگ ڈائریکٹر جوہن وینڈیر ویستھوزین نے کہاکہ یہ پروگرام اینگرو کارپوریشن کو اپنے ہر بزنس میں رسک کے بارے میں درست نظریہ اور بہترین ذرائع کی نشاندہی کرے گا جس سے ان خطرات پر قابو پایا جاسکتاہے۔ ایک گروپ کیلئے رسک مینجمنٹ نظام میں بہتر ی لانا آسان نہیں ہے لیکن اس پروگرام کے ذریعے یقینی طورپر اینگرو کے رسک مینجمنٹ نظام میں بہتری آئے گی۔ مستقبل میں آنے والے کسی بھی خطرات کیلئے وہ اچھی طرح تیار ہوں گے ۔ کووِڈ 19وبائی مرض نے ہمیں دکھایاہے کہ کامیابی کیلئے یہ بہت ضروری ہے۔ 

مزیدخبریں