ایف بی آر اور کسٹم کے صوابدیدی  اختیارات ختم کیے جائیں،خالد عثمان

لاہور(کامرس ڈیسک) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے پروگریسو گروپ نے حکومت سے سیکشن 203 (اے) کے تحت انکم ٹیکس افسران کو گرفتاری کے اختیارات دینے اور کسٹم حکام کو انوائس اور پیکنگ لسٹ کے حوالے سے دیئے گئے اختیارات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔گرفتاریاں اور جرمانوں میں اضافہ تاجروں میں پریشانی پیدا کردیں گی۔ تاریخ عیاں ہے کہ صوابدیدی اختیارات کو ہمیشہ لوگ ذاتی مفادات سامنے رکھ کر غلط استعمال ہیں۔پروگریسو گروپ کے صدر خالد عثمان،سینئر نائب صدر محمد ارشد چوہدری، ڈپٹی سکریٹری محمد اعجاز تنویر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بجٹ 2021-22 میں ایسے قوانین متعارف کرانے سے کاروبار کا پر امن ماحول ہی خراب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ کسی بھی انکوائری کے آغاز پر بھی گرفتاری عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کی مجموعی سمت اچھی ہے لیکن کسٹم حکام کی جانب سے کسی بھی درآمدی کھیپ کی گڈس ڈیکلیریشن (جی ڈی) فائل کرتے وقت کسی بھی دستاویز کی گمشدگی پر بھاری جرمانے جیسے نئے قوانین کا تعارف بہت پریشان کن ہیں اور تجارتی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...