کراچی (نیوز رپورٹر)ورلڈ سافٹ بال ڈے کے موقع پر سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کیجانب سے ایک منفرد تقریب گہرے سمندر میں کشتی پرمنعقد کی گئی اس موقع پر فیڈریشن کے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسی اور چیئرپرسن تہمینہ آصف نے کھلاڑیوں اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ ورلڈ سافٹ بال ڈے کاکیک کاٹا اس موقع پرفیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم، سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید وسیم ہاشمی، سیکریٹری محمد ذیشان مرچنٹ، سیکریٹری فنانس مراد حسین، کراچی سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری فراز اعجازبھی موجود تھے۔ اس موقع پرپروفیسرڈاکٹر فرحان عیسی کاکہنا تھا کہ سافٹ بال فیڈریشن کے اشتراک سے اس سال نومبر میںپہلی سافٹ بال لیگ کراچی میں منعقد کرائی جائے گی جس میں لاہور، کوئٹہ،پشاور،اسلام آباد اور میزبان کراچی کی ٹیمیں شرکت کریں گی سافٹ بال لیگ میں غیرملکی کھلاڑیوں کوبھی موعوکیا جائے گا شہروں کے مابین سافٹ بال لیگ کرانے کا مقصدنہ صرف اپنے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلوں کیلئے تیار کرنا ہے بلکہ دنیا کو یہ پیغام بھی د ینا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے حوالے سے پاکستان ایک محفوظ ملک ہے ۔ ڈاکٹر فرحان عیسی کامزیدکہنا تھا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ غیر ملکی کوچز اور امپائرز کو پاکستان مدعو کر کے وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں اور محکمہ جاتی ٹیموں کے جانب سے سافٹ بال کے کھیل میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں،کوچز اور امپائرز کیلئے ریفریشرز کورسز منعقد کرائیں تاکہ انہیں اس کھیل کی جدید تیکنیک و قواعد و ضوابط سے مزید آگاہی فراہم کی جاسکے فیڈریشن کی چیئرپرسن تہمینہ آصف نے کہا کہ ملک میں سافٹ بال کے مزید فروغ اور ترقی کیلئے ضروری ہے کہ سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ سیکٹر سے بھی اسپانسرز سامنے آئیں تا کہ کھلاڑیوں کو کھیل کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا سکیںایس ایس اے کے سیکریٹری محمد ذیشان مرچنٹ کاکہنا تھا کہ نیشنل سافٹ بال چیمپئین شپ کی میزبانی سندھ کیلئے ایک اعزاز ہے ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ مذکورہ ایونٹ کا شایان شان طریقے سے انعقادکیاجائے ۔
ورلڈ سافٹ بال ڈے کے موقع پرگہرے سمندر میں تقریب
Jun 17, 2021