جاتی امراء اراضی انتقال منسوخی کیخلاف درخواست بورڈ آف ریونیو سے 30 جون تک جواب طلب 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)  سول کورٹ میں جاتی امراء  میں شریف خاندان کی 127 کنال اراضی کے انتقال منسوخ کرنے کے خلاف دائر یوسف عباس کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سول جج عمران اسحاق نے بورڈ آف ریونیو اور کمشنر لاہور سمیت دیگر اداروں سے 30 جون تک جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے پیش نہ ہونے پر شہباز شریف اور نواز شریف کو  فریقین کی فہرست سے نکال دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن