افسر شاہی وزراء کے ایماء پر کام کریگی تو محکمہ تباہ ہو گا: جسٹس قاسم

Jun 17, 2021

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان نے ٹھیکیدار کو 17 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس میں ڈی جی اینٹی کرپشن، سب انجینئر، ایس ڈی او، ایکسیئن اور چیف انجینئر کو 24 جون کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ عدالت نے سرکاری رقم اپنے اکائونٹ میں منتقل کرنے پر  ایکسین وقاص اسلم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریماکس دئیے کہ اگر افسر شاہی وزراء کے ایما پر کام کرے گی تو محکمہ تباہ ہو گا۔ ڈی سی سیاسی دباؤ پر رقم کی ادائیگی روک لیتا ہے۔ پھر عدالت میں دو مختلف رپورٹس پیش کی جاتی ہیں جو ایک جرم ہے۔

مزیدخبریں