ریلوے پھاٹک کی خلاف ورزی موٹر سائیکل پٹڑی سے گزرارنے پر سزا کا فیصلہ 

لاہور (میاں علی افضل سے) پاکستان ریلویز نے حادثات کی روک تھام کیلئے ریلوے کراسنگ کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت بند پھاٹک کی خلاف ورزی اور پھاٹک کے بغیر ریلوے لائن عبور کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔ یہ فیصلہ حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں اجلاس میں کیا گیا۔ فیصلے کے تحت ریلوے کراسنگ کے قریب نگرانی کیلئے کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ جبکہ مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے کراسنگ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی موٹر سائیکل تھانوں میں بند کر دی جائیں گی۔ ناقابل ضمانت مقدمہ درج کیا جائے گا اور جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ البتہ صرف ایگزیکٹو ریلوے کو تھانے میں بند موٹر سائیکل چھڑوانے کا اختیار حاصل ہوگا۔ اس فیصلے کے بارے میں عوامی آگہی مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...