شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی ارشد بھولا گادھی نے کہا کہ جاوید لطیف کو نواز شریف سے محبت کی سزاد ی گئی میاں جاوید لطیف کی ضمانت اس بات کی دلیل ہے مقدمہ کا اندراج خالصتاً انتقامی سیاسی کارروائی کے علاوہ کچھ نہیں ۔ میاں جاوید لطیف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور شہر کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ان خیالات اظہارانہوں نے چودھری عبدالرحمن گادھی کے ہمراہ صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا۔