وفاقی بجٹ سے وابستہ امیدیں  پوری نہیں ہوسکیں:جاوید اقبال گل

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)ٹینٹ اینڈ کیٹرنگ شاپس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری جاوید اقبال گل نے کہا ہے کہ ملک میں کاروبار زندگی  مسائل سے دوچار ہے ٹیکسز کی بھرمار اورآمدن میں تیزی سے ہونے والی کمی مسائل میں مزید اضافہ کا باعث بن رہی ہے، اپنے بیان میں چوہدری جاوید اقبال گل نے کہا حالیہ وفاقی بجٹ سے جو امیدیں وابستہ تھیں وہ پوری نہیں ہوسکیں حکومت نے بجٹ میں ٹینٹ اینڈ کیٹرنگ سروسز کے حوالے سے کوئی ریلیف نہ دیکر اس شعبے سے وابستہ افراد کو مایوس کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...