شیخوپورہ: ایم ڈی بیت المال پاکستان سے کنور عمران سعید کی ملاقات 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) بیت المال پاکستان کے ایم ڈی ملک ظہیر عباس کھوکھر سے تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید نے ملاقات کی  اور ان سے پنجاب حکومت کے بجٹ سمیت ضلع کی سیاسی ،انتظامی ،تنظیمی صورتحال اور بیت المال شیخوپورہ کو مزید فنڈز کی فراہمی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ایم ڈی بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عام آدمی کو اوپر لانے کیلئے بیت المال پاکستان بھرپور کردارادا کریگا اور اس کیلئے گراس روٹ لیول پر حقدار لوگوں کو ان کا حق انکی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے اضلاع کو بیت المال کی مطلوبہ فنڈز کی فراہمی کیلئے سفارشات تیار کی جارہی ہیں یہ پہلا موقع ہے کہ بیت المال کے فنڈز کی منصفانہ اور سیاسی دبائو سے پاک تقسیم کیلئے باقاعدہ ماسٹر پلان تیار کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...