شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کے صدر فیضان شفیق خان اور جنرل سیکرٹری سیٹھ محمد عظیم نے کہا ہے امت مسلمہ نے ہمیشہ دوسرے مذاہب کی قدر کی ہے اور ایسے رویہ کبھی نہیں اپنایا جس سے کسی کی دل آزاری ہو مگر بعض ممالک میں مسلمانوں کو مسلسل ٹارگٹ کیا جارہا ہے کینڈا میں مقیم پانچ بے گناہ مردوخواتین کو جارحیت کا نشانہ بنایا جانا اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ کینڈا میں پانچ بے گناہ مسلمانوں کو جس سفاکی کا نشانہ بنایا گیا وہ نہایت تشویشناک اورباعث افسوسناک ہے،دہشتگردانہ سوچ کے افراد کسی بھی ملک میں ہوں انسانیت کے لیے خطرہ ہیں۔