ہنگری کے سفیر کی وفاقی وزیر ریلوے سے ملاقات،تعلقات مزید بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو 

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر ریلوے سے ہنگری کے سفیر کی ملاقات، باہمی اموراور دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی ، سفیر نے پاکستان ریلوے کی بہتری کے لیے وفاقی وزیر کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔ وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے ہنگری کے سفیر  ’’ بیلا فائزی کاز ‘‘   سے ملاقات کی ملاقات میں دونوں ممالک کے دو طرفہ امور پار بات کی گئی ، دونوں ملاقات کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے، امپورٹ ایکسپورٹ میں اضافے ، سرمایہ کاری ، اور ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کاعائدہ کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن