راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے مزکری رہنماء اوررکن قومی اسمبلی میاں جاویدلطیف نے کہاہے کہ ان کی لاہورہائی کورٹ سے رہائی انصاف کی فتح ہے اورمجھے عدلیہ سے ریلیف ملناملک کی عدالتوں کی جانب سے مظلوموں کوانصاف فراہم کرنے کی زندہ مثال ہے میں اپنی رہائی پرعدالت کامشکورہوں اورمیں یہ بات برملاکہوں گاکہ میں اورمیر ے آباواجدادمحب وطن تھے اور میں نے اورمیرے آبائواجدادنے پاکستان کے قیام اس کی سلامتی اوراستحکام کیلئے حب الوطنی کے جذبے سے اپنا کرداراداکیاہے جن لوگوں نے مجھ پروطن سے غداری کاجوجھوٹاالزام لگایاہے انہیں بہت جلدپتہ چل جائے گاکہ میاں جاویدلطیف کاخاندان غدارنہیں محب وطن ہے۔
غداری کاجوجھوٹاالزام لگایا، رہائی انصاف کی فتح ہے ، جاوید لطیف
Jun 17, 2021