اسلام آباد،راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ +اپنے سٹاف رپورٹر سے +نا مہ نگار+این این آئی) ملک بھر میں مزید 46 افراد چل بسے، 1038نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی اوسی کے مطابق م مرنے والوں میں 20 اموات وینٹیلیٹرز پرتھے۔ ایک ہزار38 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ کرونا کے دوران خدمات کے اعتراف میں بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے 2 سفارکاروں سلیمان محسود اور محمد جنید کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ دونوں نے لاک ڈاؤن کے دوران ووہان میں 53 دن قیام کیا اور محصور 1200پاکستانی طلبہ اور کمیونٹی کو مدد فراہم کی۔ دنیا بھر میں ہلاکتیں 3838506 ہو گئیں، کیسز 17کروڑ 74 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔ معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں اب بھی20 لاکھ ویکسین کی خوراکیں موجود ہیں۔ دنیا بھرمیں ویکسین کی کمی سامنا ہے،20 جون کے بعد مزید ویکسین پاکستان آجائے گی۔ کوشش کررہے ہیں۔ کئی جگہوں پرمعمولی شارٹیج ہے۔ ویکسین کی دوسری خوراک میں کچھ ہفتے کے تعطل سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ضلع بھر میں ویکسی نیشن کی 36 سنٹروں پر پہلی ڈوز کی فراہمی کی بندش‘ ویکسین کی پہلی ڈوز ختم ہونے کے بعد دور دراز سے آئے ہوئے سینکڑوں شہری مایوس ہو کر گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے افسران کی ایک دو روز میں معاملہ حل کروانے کی یقین دہانی‘ جن کا کہنا ہے کہ شہری سیکنڈ ڈوز کے لئے سنٹروں پر رابطہ کریں کیونکہ دوسری ڈوز کی 10 ہزار ویکسین موجود ہیں۔ فیصل آباد میں کرونا کے مزید 4 مشتبہ مریض جاں بحق‘ سیالکوٹ میں کرونا ویکسی نیشن سنٹر ہاکی سٹیڈیم میں بدنظمی‘ سہولیات کی عدم دستیابی اور عملہ کے ناروا رویہ پر شہریوں کی عملہ اور آپس میں قطاروں میں لگنے پر شدید ہنگامہ آرائی ‘ سینکڑوں شہری معمول کے مطابق کئی روز سے ویکسی نیشن کے بغیر گھروں کو لوٹنے لگے۔ راولپنڈی میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث 70 سالہ بزرگ خاتون ز ر ینہ بی بی سکنہ تحصیل مری زندگی کی بازی ہا گئیںگزشتہ چو بیس گھنٹوں میں راولپنڈ ی ضلع میں کل 22کنفرم مر یض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 21ضلع راولپنڈی اور 1دوسرے اضلاع کے مریض ہیں،پوٹھوہار ٹاؤن میں کورو نا وائرس کے4کنفرم مر یض، کینٹ میں 10، مری میں 1 جبکہ کو ٹلی ستیاں میں 6کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 2، فو جی فا ؤ نڈ یشن میں 7، ہو لی فیملی ہسپتال میں 6 اور راولپنڈی انسٹی ٹیو ٹ آ ف یو را لو جی میں 10مر یض ز یر علاج ہیں۔حکومت پاکستان کی جانب سے این ڈی ایم اے نے کرونا سے بچائواور علاج کا سامان افغانستان روانہ کر دیا ہے،سامان میں آکسیجن کے 500سلینڈر،آکسیجن کنسنٹریٹر، آئی سی یو وینٹیلیٹر، بائی پیپ اور ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں شامل ہیں۔امدادی سامان میں پی پی ای کٹس،نیزل کینولہ اور تھرمل گنز بھی شامل ہیں،تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان تھے جبکہ وزیر اعظم کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق اورپاکستان میں افغانستان کے سفیرسفیر نجیب اللہ علی خیل بھی تقریب میں موجود تھے۔وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے این ڈی ایم اے کی کوششوں کو سراہا، معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے کہا کہ این ڈی ایم اے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے کلیدی کردار ادا کیاافغان بھائیوں کے لیے یہ سامان تحفہ ہے۔
ویکسین کی معمولی قلت ،دوسری ڈوز میں تاخیر سے فرق نہیں پڑتا : فیصل سلطان
Jun 17, 2021