چوٹی زیریں‘ دہکتے انگاروں نے غریب کی بے گناہی کی گواہی دیدی

چوٹی زیریں (سٹی رپورٹر) مقامی زمیندار نے غریب چرواہے کو دھمکی دے کر اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے دہکتے انگاروں سے گزار دیابدنام زمانہ جہالت کے دور کی رسم آس آف کے لیے زمیندار کنجاں خان ڈیوآنی نے اعظم اور اس کے بھائی ک پولیس کی دھمکی اور علاقہ بدر کرنے کا کہ کر بھائی جعفر کے ساتھ گاڑی میں ڈال کر بارکھان بلوچستان کے علاقہ بیکٹر میں لے گیا جعفر ڈیوآنی نے جبراًآس آف کی رسم سے گزارنے پر مقامی زمیندار کنجاں ڈیوآنی کے خلاف مقامی پولیس کو درخواست دے دی۔ تفصیلا ت کے مطابق مقامی زمیندار کنجاں نے غریب چرواہے پر چوری کا شبہ ظاہر کر کے زمین تنگ کر دی تھی آئے روز مقامی پولیس کو درخواست گزاری روز بروز کی پکڑ دھکڑ کر ا کر آخر جاہلانہ زمانے کی بدبودار خطرناک رسم 8 فٹ لمبی اور اڑھائی فٹ گہری کھائی جس میں 20 من سوختہ لکڑیاں جلا کر دھکتے انگاروں میں تبدیل ہوتے ہی مختصر جرگہ جو موقع پر موجود ہوتاہے  جن میں جھیٹہ، طوطا تالپور،مبشر ڈیوآنی،فرید خان، کنجاں خان،اقبال، ابوبکر،جعفر،فرید کلوئی،اسماعیل، اکبر کلوئی بھی موجود تھے مولوی محمد یار مسوری بگٹی نے دھکتے انگاروں سے ملزم اعظم کو گزرنے کا کہا ملزم کے گزرتے ہی ملز م کے پاؤ ں کو جرگہ ججز نے کپڑے میں ڈھانپ دیا اور پھر آدھا گھنٹہ بعد پاؤ ں کا معائنہ کرتے رہے یہ عمل دوگھنٹے جاری رہا آخر میں پاؤ ں پر کسی قسم کی چھالے اور جلنے کے نشان نہ پا کر محمد یار مولوی نے اعلان کیا کہ ملزم بے گناہ ہے۔اعلان ہوتے ہی بھرپور انداز میں ہوائی فائرنگ کی گئی اور مدعی مقامی زمیندار کنجاں ڈیوآنی کے بطور ضمانت رقم نقد ایک لاکھ روپے فوری ضبط کر لی گئی۔دہکتے انگاروں کی غیر قانونی و غیر اخلاقی و غیر اسلامی رسم سے مجبوراً گزارنے پر ملزم کے بھائی جعفر ڈیوآنی نے ڈی پی او ڈیر ہ غازیخان سے کنجاں ڈیوآنی کی طرف سے متوازی عدالت لگانے پر قانونی کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن