ڈی جی نیب لاہور کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیموں کومیگا کرپشن کیسزپربریفنگ 

Jun 17, 2021

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے ایک اجلاس میں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیموں  کے ہمراہ میگا کرپشن کے مقدمات پر بریفنگ دی۔معلوم ہوا ہے کہ چودھری شوگر ملز کیس میں جاری تحقیقات، ایم این اے خسرو بختیار،ایم پی اے ہاشم جواں بخت کیخلاف جاری تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔سابق ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کیخلاف جاری تحقیقات پر بریفنگ بھی دی گئی۔ ایم این اے میاں جاوید لطیف کیخلاف جاری تحقیقات، لاثانی چکس اینڈ آئل کمپنیزکیخلاف انکوائری سمیت ڈی آئی جی اکبر ناصر اور ایڈیشنل آئی جی علی عامر کیخلاف جاری تحقیقات میں ہونیوالی پیشرفت پر جامع بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی  کے علاوہ نیب لاہور کے سینئر افسروں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں