اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ ہمارے معاشرے میں سوال پوچھنے کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے ،ہمارے بچوں کو چاہیے تحقیق کریں، چیزوں کی تہہ تک جائیں ۔ بدھ کوتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے پروگرام سے تیلنٹ ابھر کر سامنے آیا ہے۔،بچوں نے محرومیوں کو مواقع میں بدل کر دکھایا،اہم چیز سوال کرنا ہے، سوال کرنے سے انسان آگے بڑھتا ہے،قرآن شریف کتابوں میں سب سے زیادہ عظیم کتاب ہے،قرآن پاک کو پڑھنے کے ساتھ اسے سمجھنا بھی ضروری ہے،ریاضی، الجبرا کی بنیاد ہم نے رکھی پھر ہم پیچھے رہ گئے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے معاشرے میں سوال پوچھنے کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے ،ہمارے بچوں کو چاہیے تحقیق کریں، چیزوں کی تہہ تک جائیں ،ہم نے سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے بجٹ دگنا کردیا ہے۔