ویکسین کی معمولی قلت دوسری، ڈور میں تاخیر سے فرق نہیں پڑتا فیصل سلطان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ +این این آئی) ملک بھر میں مزید 46 افراد چل بسے، 1038نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی اوسی کے مطابق م مرنے والوں میں 20 اموات وینٹیلیٹرز پرتھے۔ ایک ہزار38 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ کرونا کے دوران خدمات کے اعتراف میں بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے 2 سفارکاروں سلیمان محسود اور محمد جنید کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ دونوں نے لاک ڈاؤن کے دوران ووہان میں 53 دن قیام کیا اور محصور 1200پاکستانی طلبہ اور کمیونٹی کو مدد فراہم کی۔ دنیا بھر میں ہلاکتیں 3838506 ہو گئیں، کیسز 17کروڑ 74 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔ معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں اب بھی20 لاکھ ویکسین کی خوراکیں موجود ہیں۔ دنیا بھرمیں ویکسین کی کمی سامنا ہے،20 جون کے بعد مزید ویکسین پاکستان آجائے گی۔ کوشش کررہے ہیں۔ کئی جگہوں پرمعمولی شارٹیج ہے۔ ویکسین کی دوسری خوراک میں کچھ ہفتے کے تعطل سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ضلع بھر میں ویکسی نیشن کی 36 سنٹروں پر پہلی ڈوز کی فراہمی کی بندش‘ ویکسین کی پہلی ڈوز ختم ہونے کے بعد دور دراز سے آئے ہوئے سینکڑوں شہری مایوس ہو کر گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے افسران کی ایک دو روز میں معاملہ حل کروانے کی یقین دہانی‘ جن کا کہنا ہے کہ شہری سیکنڈ ڈوز کے لئے سنٹروں پر رابطہ کریں کیونکہ دوسری ڈوز کی 10 ہزار ویکسین موجود ہیں۔ فیصل آباد میں کرونا کے مزید 4 مشتبہ مریض جاں بحق‘ سیالکوٹ میں کرونا ویکسی نیشن سنٹر ہاکی سٹیڈیم میں بدنظمی‘ سہولیات کی عدم دستیابی اور عملہ کے ناروا رویہ پر شہریوں کی عملہ اور آپس میں قطاروں میں لگنے پر شدید ہنگامہ آرائی ‘ سینکڑوں شہری معمول کے مطابق کئی روز سے ویکسی نیشن کے بغیر گھروں کو لوٹنے لگے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور ڈی پی او سیالکوٹ لاء اینڈ آرڈر قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئے۔ پولیس و میڈیکل کے عملہ کی جانب سے شہریوں پر تشدد کے باعث متعدد شہری ہسپتال بھی پہنچ گئے۔ زخمی شہریوںنے میڈیا کو بتایا کہ ویکسی نیشن سنٹر میں موجود نااہل ڈسپنسرز‘ ڈریسر‘ ویکسی نیٹرز وغیرہ انتہائی سستی سے کام کر رہا ہے اور ان سے رفتار تیز کرنے کو کہا گیا تو مذکورہ عملے نے انتہائی تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...