اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں کمی کر دی۔ ذرائع کے مطابق پٹرول پر لیوی میں ایک روپے 83 پیسے فی لٹر کمی کر دی۔ پٹرول پر لیوی 4 روپے 80 پیسے کم کر کے 2 روپے 97 پیسے مقرر کر دی۔ ہائی سپیڈ لیوی میں ایک روپے 53 پیسے فی لٹر‘ ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے سے کم کرکے 3 روپے 81 پیسے مقرر کر دی۔ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا۔ پٹرول پر سیلز ٹیکس 14 روپے 77 پیسے سے بڑھا کر 16 روپے 8 پیسے مقرر کر دیا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں 76 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 16 روپے 9 پیسے سے 16 روپے 33 پیسے ہو گیا۔