بااثر ملزمان نے مدعیوںکے خلاف مبینہ جھوٹے مقدمات درج کرادئیے

Jun 17, 2021

 کبیروالا(نامہ نگار)موضع حاجی داوانہ کے رہائشی عابدحسین نے ریجنل پولیس آفیسر،ڈی پی اوخانیوال سمیت دیگر پولیس حکام کو قانونی کاروائی وحصول انصاف کیلئے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ  حقیقی بھائی راغب حسین نے 34لاکھ  وصولی کیلئے قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس تھانہ حویلی کورنگا  تھانہ عبدالحکیم میں مقد مہ برخلاف غلام عباس رقم وصولی بابت دھان کی فصل درج کرائے ،2مئی  کو ملزمان فیصل شیر،عبداللہ خضرطورو،محمد عارف کملانہ ،طاہر عرف ٹولی ،رضوان اعظم ،محمداکمل،جاویدوغیرہ موٹرسائیکلوں پرسوارہوکرمذکورہ رقبہ پر آگئے اورآتے ہی فائرنگ شروع کردی اور رقبہ کا قبضہ نہ چھوڑنے کی صورت میں قتل کرنے اورسنگین نتائج بھگتنے دھمکیاں دیں، ۔بعدازاں نادہندہ بااثر ملزمان نے پولیس تھانہ حویلی کورنگامیں مقدمات درج کرادئیے ،جو حقائق کے منافی،من گھڑت اور جھوٹ پرمبنی ہے ۔  ،ملزمان سیاسی اثرورسوخ کے مالک ہیں، تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔متاثرین نے  حکام سیانصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں