راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے مالی سال 2020-21 ء کے 335 ملین روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 491 ملین روپے حا صل کر لئے، آر ڈی اے کے ترجمان کے مطابق رواں مالی سال کے دوران میٹرو پولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ اور لینڈ اینڈ اینڈ بلڈنگ کنٹرول ونگ نے 150 ملین روپے اور ایل یو اینڈ بی سی ونگ نے 341 ملین روپے کی آمدنی حاصل کی، شہریوں نے مجموعی طور پر 1435 عمارتوں کے منصوبوں کو منظوری کے لئے درخواست جمع کروائی ۔
آر ڈی اے نے رواںمالی سال میں 491 ملین روپے حا صل کر لئے
Jun 17, 2021