وزارت آئی ٹی،ہو اوے کا مشترکہ ایمپلائی آئی سی ٹی ٹریننگ پرو گرام کا آغاز  

اسلام آباد( نامہ نگار )وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات اور ہو اوے نے مشترکہ طو رپر گورنمنٹ ایمپلائی آئی سی ٹی ٹریننگ پروگرام کے پہلے پیچ کا آغاز کر دیا ۔ پہلے مر حلے میں 1000 افسران کو آئی ٹی سی کی تربیت دی جا ئے گی تاکہ مصنوعی ذہانت ، 5 جی ، آئی او ٹی ، کلاڈ ٹیکنالوجی ، بڑے اعداد و شمار ، بلاک چین اور مواصلات کی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جا سکے ،ٹر یننگ پر وگرام 5دنوں پر محیط ہو گا ،اس سلسلے میں ایک تقر یب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی سیکر ٹری آ ئی ٹی اینڈ ٹیلی مواصلات ڈ اکٹر محمد سہیل راجپوت، وی پی ہو اوے مشرق وسطی مسٹر اسپیسلی ،سی ٹی او ہواوے انٹرپرائز مشرق وسطی فیصل عامر،ایم ای آئی ٹی ٹی ، این ٹی سی ، این آئی ٹی بی ، نادرا کے سینئر منیجرز ، ڈائریکٹرز ودیگر نمائندو ں نے شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...