خانیوال (نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی لاہور میں عوامی ایم پی اے سٹی خانیوال حاجی نشاط احمد خان ڈاہا کے گھر آمد،جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے درمیان سیاسی صورتحال اور خانیوال کے ترقیاتی کاموں کے بارے تبادلہ خیال کیاگیا، مقامی اخبار کے ڈسٹرکٹ چیف اور ایم پی اے سٹی خانیوال حاجی نشاط احمد خان ڈاہا نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو خانیوال کے بارے تفصیلی مسائل سے اگاہ کیا، سردار عثمان بزدار نے حاجی نشاط احمد خان ڈاہا سے ان کی طعبیت کے بارے میں پوچھا اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نشا ط احمد خان ڈاہا کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر مسعود مجید خان ڈاہا، علی خان ڈاہا بھی موجود تھے۔
عثمان بزدار کی لاہور میں نشاط احمدڈاہا کے گھر آمد،سیاسی صورتحال خانیوال کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال
Jun 17, 2021