کراچی (نیوز رپورٹر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا حافظ عبد الرحمٰن سلفی نے جماعت کی میڈیا کمیٹی کے ممبران علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی ، حشمت اللہ صدیقی ، عبد الرحمٰن عابد حقانی اور عمران احمد سلفی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی لاکھوں مساجد کے ائمہ کرام ، خطباء اور مفتیانِ دین قرآن وحدیث اور شریعت مطہرہ کے قوانین کی پاسداری اور بجا آوری کا ممبر و محراب پر درس دیتے ہیں لیکن ہم زندگی کے بہت سے امور کو ثواب سمجھ کر کر رہے ہوتے ہیں لیکن در حقیقت ہم گناہ کرنے کے عمل کو پھیلا رہے ہوتے ہیں ۔ مولانا سلفی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قدیم بادشاہی مسجد کے میناروں کے سایہ تلے صدیوں پرانے مکان کی چھت پر نعتیہ کلام سنانے والے اور اپنی ٹیم کے ممبرز کے ساتھ بینڈ باجے ، سارنگی اور ڈھولک کی تھاپ میںنعتیہ یا حمد باری تعالیٰ عوام کو سنا کر بڑی دادو تحسین حاصل کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آمنہ کے لعل محمد عربی ﷺ جنکی قد ر و منزلت دنیا کی تمام ہستیوں سے زیادہ ہے انکا فرمان عالی شان یہ ہے کہ میں موسیقی کے آلات کو توڑنے آیا ہوں جوڑنے نہیں ۔