گالم گلوچ، پاکستان کی دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی، منور رضا

کراچی(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لیبر ونگ سندھ کے صدر سینئر بزرگ رہنما سید منور رضا نے گذشتہ روز قومی اسمبلی بجٹ سیشن اجلاس میں اپوزیشن  لیڈر اور مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی بجٹ تقریر کے دوران حکومتی اراکین اسمبلی اور وزراء کی جانب سے رکاوٹیں ڈالنے‘ ہلڑر بازی‘ نازیبا‘ ناشائستہ الفاظ ادا کرنے اور گالم گلوج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگل کے اجلاس سے قوم کے سر شرم سے جھک گئے اور دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی حکومتی اراکین نے مقدس ترین ایوان کا تقدس پامال کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اراکین کے بے ہودہ رویوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومتی اراکین اسمبلی عوام کیلئے کتنے سنجیدہ ہیں۔قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی آئین سے سراسر انحراف ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی آئین اور قوانین کے تحت ایوان کا تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف الیکشن کمیشن کو نااہلی کے ریفرنسز بھیجیں۔ حکمرانوں نے اپنے طرز عمل سے دنیا بھر میں پاکستان کے اعلیٰ جمہوری ادارے کے تقدس اور جمہوریت کے منہ پر طمانچہ مارکر جگ ہنسائی کروائی ہے ۔ سید منور رضا نے کہا کہ نااہل حکمران آج جو بورہے ہیں کل وہ یہ ہی کاٹیں گے۔

ای پیپر دی نیشن