گھوٹکی/خضدار(نامہ نگاران /پی پی آئی) حکومت سندھ نے سانحہ گھوٹکی اور خضدار کے متاثرین کی مالی مدد کا اعلا ن کیا ہے۔گھوٹکی ریلوے حادثے کے جاں بحق افرادکے لوا حقین کو فی کس پانچ لاکھ روپے دیئے جائیں گے جبکہ زخمیوں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے مالی مدد دی جائے گی اسی طرح بلوچستان کے علاقے خضدارمیں سندھ کے جو باشندے حادثے کاشکارہوئے تھے ان کی بلوچستان حکومت نے مالی مدد نہیں کی لہذا سندھ کی حکو مت خضدارحادثہ میں جاں بحق افراد کے لوا حقین کو فی کس پانچ لاکھ اور زخمیوں کوایک ایک لاکھ رو پے دے گی۔
گھوٹکی اور خضدار کے متاثرین کی مالی امداد کا فیصلہ
Jun 17, 2021