گوجرانوالہ:سپیشل ایجو کیشن سنٹر نندی پور میں داخلوں کا آغازہو گیا: مائزہ اقبال

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سنٹر نندی پور ٹائون میں خصوصی بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور انہیں معاشرہ کا کارآمد شہری بنانے کے حوالہ سے مختلف مہارتیں سکھانے کے لئے داخلوں کا آغازہو گیا ہے یہ بات ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ اسپیشل ایجو کیشن سنٹر مائزہ اقبال نے بتائی انہوںنے بتایاکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے تحت خصوصی بچوں کو مفت ٹرانسپورٹ ‘ یونیفارم ‘ کتابیں اور دیگر سہولیات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں انہوںنے بتایاکہ مذکورہ سنٹر واقع منڈیالہ باغوالہ گلہ ملک حیات سروئے والا میں داخلہ حاصل کرنے اور 70  فیصد حاضری کے حامل بچوں کو ماہانہ 800  روپے وظیفہ بھی دیا جا رہاہے اور خصوصی بچوں کو بولنے کی مخلتف مہارتیں  سکھائی جا تی ہیں دریںا ثناء گورنمنٹ مولانا ظفر علی خاں اسپیشل ایجو کیشن سنٹر سول لائنز میں بھی خصوصی بچوںکے داخلے  شروع ہوگئے داخلہ لینے والے طلباء کو ٹرانسپورٹ‘ یونیفارم‘ کتابیں مفت فراہم کی جائیں گی ڈپٹی ڈائر یکٹر محمد طار ق نذیر نے کہا کہ ہمارا مشن بچوں کی خود اعتمادی میں اضافہ کرتے ہو ئے انہیں معاشرے کا فعال رکن بنانا ہے نیز سنٹر میں نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ  ہم نصابی سر گرمیوں اور کونسلنگ پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن