خدمت آپکی دہلیز پر ‘ میاں چنوں کی گلیوں میں گندا پانی ٹھاٹھیں مارنے لگا

میاں چنوں( خبر نگار)  وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام ''خدمت آپکی دہلیز پر ''کے تیسرے ہفتے کا آغاز ہو چکا ہے میاں چنوں میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی نا اہلی سے ڈی ایس پی آفس، سبزی منڈی روڈ، انڈر پاس روڈ ‘جنازہ گاہ روڈ گندے پانی میں ڈوب گئے۔ مکین شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر بھی انتظامیہ کے سامنے  بے بس نظر آ رہے ہیںکیونکہ کاغذی کارروائی کر کے انہیں سب اچھا کی رپورٹ دے دی جاتی ہے۔ عوامی وسماجی حلقوں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن