آسٹریلیا نے ملک بھر میں 60سال سے کم عمر کے افراد کو کورونا وائرس کے خلاف آسٹرازینیکا ویکیسن نہ لگانے کی تجویز پیش کر دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر صحت گریگ ہنٹ نے کہا ہے کہ آسٹرازینیکا سے خون جمنے کی خدشات کے پیش نظر اب فائزر کی ویکسین ملک میں 60سال سے کم کے عمر کے ہر فرد کے لیے ترجیحی ویکسین بن گئی ہے۔ آسٹریلوی حکام نے اپریل میں ہی آسٹرازینیکا کو 50سال سے زائد عمر کے افراد تک محدود کر دیا تھا لیکن جمعرات کو اس پر مزید پابندیاں اس وقت عائد کی گیئں جب 52سالہ خاتون کا ویکسن لگانے کے بعد خون جمنے کے باعث انتقال ہوا ۔