ایمازون کے چیف جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میک کینزی اسکاٹ نے دوارب70 کروڑ ڈالر کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے میڈیا کو ایک مکتوب ارسال کیا جس میں انہوں نے صاحب ثروت لوگوں کو اپنی دولت کا ایک بڑا حصہ ضرورت مندوں کے لیے وقف کرنے کا مشورہ دیا ۔اسکاٹ کی طرف سے میڈیم ویب سائٹ پر ایک اشتہار میں لکھا کہ میں اس پوسٹ کو لکھنے بیٹھی تو مجھے لگا جیسے میں اٹک گئی ہوں۔ میں اپنی ذات پر کم اور دوسرے لوگوں پر زیادہ توجہ دینا چاہتی ہوں۔ میں جانتی ہوں کہ میرے بارے میںمیڈیا کے بعض قصے کہانیاں میری دولت کے گرد گھومتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس منشورسے میرا مقصد 286ٹیموں کو بااختیار بنانا ہے جو دنیا کو اپنی آواز سنا سکیں۔اسکاٹ نے کہا کہ وہ ٹیمیں جو ان طبقات کے لیے کام کرتی ہیں۔ یہ رقم امریکا میں ان میں الاسکا آبائی ورثہ سینٹر ، چارلس ایچ رائٹ میوزیم آف افریقی امریکن ہسٹری ، ہارلم ڈانس تھیٹر ، مائن ایکسپنین آرٹس فنڈ ، نسلی مساوات چیریٹیبل انیشی ایٹو اور ساتھ ویسٹ ٹیکساس جونیئر کالج جیسے اداروں کو بھی دی جائے گی۔ اسکاٹ کا ماننا ہے کہ جو لوگ عدم مساوات کے خلاف لڑ رہے ہیں وہ میڈیا کی کوریج میں اس تبدیلی کے مستحق ہیں جو وہ کر رہے ہیں۔اسکاٹ نے 2019 میں علیحدگی کے بعد ایمیزون کمپنی کے مالک بیزوس کے 25 فی صد حصص حاصل کرلیے تھے۔ طلاق لینے اور طلاق کے عوض خطیر رقم حاصل کرنے کے بعد اسکاٹ کا شمار بھی ارب پتی لوگوں میں ہونے لگا ہے۔
ایمازون چیف کی سابقہ اہلیہ کا دوارب70 کروڑ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان
Jun 17, 2021 | 16:03