چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک بحریہ کے وار کالج لاہور میں 50ویں پی این اسٹاف کورس کے شرکاءاور فیکلٹی سے خطاب کیا۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف نے پاکستان نیوی وار کالج کے ذریعہ فراہم کردہ معیاری تعلیم اور بہترین تربیت کو سراہا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لئے پاک بحریہ کی انمول خدمات کی بھی تعریف کی۔موجودہ سکیورٹی چیلنجز اورٹیکنالوجی میں ترقی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے پاک افواج کی جنگی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلح افواج ملک کے سرحدی دفاع اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے پر عزم اور چوکس رہیں۔