ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر دھڑام سے نیچے آ گئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر دھڑام سے نیچے آ گئی، قدر میں 1900 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 ہزار 798 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قدر 1629 روپے کم ہوکر 92335 روپےہوگئی ہے.

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...