سعودی خاتون کوہ پیما نیلی عطار کے ٹو سر کرنے کیلئے پرعزم

Jun 17, 2022

لاہور(سپورٹس ڈیسک) سعودی خاتون کوہ پیما نیلی عطار نے پاکستان کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ سعودی کوہ پیما نے ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں سفیر امیر خرم راٹھور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اس نے بتایا کہ وہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کر چکی ہیں اور اب وہ دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کی ٹو کو سر کرنے کیلئے پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔نیلی عطار نے کہا کہ وہ 17 جون کو پاکستان پہنچیں گی اورکے ٹو کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دیگر مقامات کا بھی دورہ کریں گی۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ سعودی خاتون کوہ پیما کا یہ دورہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔سعودی عرب میں پرورش پانے والی اتھلیٹ نیلی عطار نے 2019ء میں ماؤنٹ ایورسٹ سمیت 16 چوٹیاں سر کی ہیں اور سات میں سے چار چوٹیوں کو سر کیا ہے۔، جس میں سات روایتی براعظموں کے بلند ترین پہاڑوں کو سر کرنا شامل ہے۔   

مزیدخبریں