پولیس ملازمین کے حافظ بچوں کیلئے ایک لاکھ کا خصوصی وظیفہ

لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب راؤسردارعلی خان کا اسلامی تعلیمات میں دلچسپی رکھنے والے پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے احسن اقدام، قران پاک حفظ کرنے والے بچوں کو ایک لاکھ روپے کا خصوصی وظیفہ دیا جائے گا۔ پنجاب بھر سے فہرستیں طلب کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار خان کی جانب سے پولیس ملازمین کے قران پاک حفظ کرنے والے بچوں کو ایک لاکھ دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے یکم جنوری 2022سے پہلے قران پاک حفظ کرنے والوں کی فہرستیں طلب کرلیں ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قرآن پاک حفظ کرنے والوں کے مدرسہ سے تصدیق شدہ سند، ملازم کی شناختی کارڈ کی کاپی لف کرکے ویلفیئر برانچ بھجوائی جائیں۔ درخواستیں پولیس ملازمین، میڈیکل ان فٹ ریٹائرڈ ملازمین، معذور پولیس اہلکار اور شہدا کی بیوائیں بھی درخواستیں دے سکتی ہیں۔ ملازمین کی آگاہی کیلئے تمام تھانوں اور لائنز میں نوٹس چسپاں کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ صوبہ بھر سے جلد درخواستیں موصول ہو سکیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...