بھارتی سپریم کورٹ انتہا پسندوں کے زیراثر: مسلمانوں کے گھر مسماری روکنے سے انکار

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی سپریم کورٹ نے بھی مسلمانوں کے گھر گرائے جانے کی فریاد نہ سنی۔ بھارتی عدالت نے متاثرین کو سٹے آرڈر جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ اور غیر قانونی تعمیرات کے بہانے گرانے کیلئے قانون پر عمل کی ہدایت کی ہے۔ جمعیت علمائے ہند نے مؤقف اختیار کیا کہ یو پی  میں بسنے والے مسلمانوں کے گھر گھرائے گئے۔ ڈر کے ماحول میں متاثرین عدالت سے رجوع کے قابل نہیں۔ سابق ججوں، وکلا سمیت 12 افسران نے چیف جسٹس کو خط لکھا جس میں کہا گیا تھا بھارتی حکومت کا اقدام غیر قانونی ہے۔ پولیس اور حکومت تشدد کر کے اختلاف رائے کو دبا رہی ہے۔ سپریم کورٹ انتہا پسند ہندوؤں کے زیر اثر آ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن