اوپن مارکیٹ میں ڈالر پہلی بار 209 روپے  سے بھی تجاوزکرگیا، سونا ایک ہزار روپے تولہ مہنگا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کے انٹربنک ریٹ 207 روپے اور اوپن مارکیٹ ریٹ 209 روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔ ڈالر کے انٹر بنک نرخ ایک روپے 50 پیسے اضافہ کے بعد ایک بار پھر 208 روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گئے۔ گزشتہ روز ڈالر کے انٹر بنک نرخ ایک روپے 50 پیسے اضافہ کے بعد 207.95 روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں بھی قیمت 209 روپے سے بھی زائد ہو گئی۔ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1.50 روپے کے اضافے سے 209.50 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ ادھر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے بڑھی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 44 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 857 روپے اضافے سے 123457 روپے ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن