سری نگر(کے پی آئی) بھارت کے غیرقانونی قبضے والے محاصرے تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ جنوبی کشمیر میں دستی بم کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہونے کے بعد بھارتی فورسز نے ایک بڑے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے ۔ اسلام آباد کے علاقے بیجبہاڑہ میں نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ ادھر شوپیان میں بھارتی فوجی کارروائی میں شہید دو نوجوانوں25سالہ جان محمد لون اورطفیل احمد گنائی کو بھارتی فوج نے نامعلوم مقام پر دفن کر دیا ہے۔دوسری جانبجماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر کے سابق ترجمان زاہد علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی پر پابندی کو عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے مگر عدالت مقدمے کی سماعت نہیں کر رہی ۔ مجھے یقین ہے کہ ہم اس مقدمے کی سماعت شروع کرانے میں کامیاب ہوں گے ۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی صفوںمیں اتحاد قائم کرکے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے مشترکہ مقصد کیلئے جدوجہد کریں۔ جب تک مفاہمت اور مصلحت کا راستہ اپنا کر جموں وکشمیر کے عوام کیساتھ انصاف نہیں کیا جائے گا اس وقت تک حالات ٹھیک ہونے کی کوئی امید نہیں پھر چاہئے آپ ہندوستان کی پوری فوج کو ہی یہاں تعینات کیوں نہ کریں۔
شوپیاں میں شہید 2 کشمیری نامعلوم مقام پر سپردخاک‘ اسلام آباد میں دستی بم حملے کے بعد علاقے کا محاصرہ
Jun 17, 2022