بیجنگ(شِنہوا) چین اپنے نئے تھرڈ جنریشن انسان بردار تین منزلہ کیریئر راکٹ کے پروٹوٹائپ ماڈل کی تیاری پر کام شروع کرنے والا ہے۔چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے مطابق اس کیریئر راکٹ کے انجن کے طویل فاصلے اور متعدد اگنیشن ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکے ہیں، جس کے بعد یہ پروٹوٹائپ نمونے کی ترقی کے اگلے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے تیار ہے۔ٹیسٹ میں انجن اور پرزوں کی حالت، اگنیشن سسٹم کی کام کرنے کی صلاحیت اور ریئل ٹائم فالٹ تشخیصی نظام سمیت کلیدی ٹیکنالوجیز کا جائزہ لیا گیا۔