شہباز شریف آئی ایم ایف سے معاہدے پر عمل کے پابند ، عمران کی پوری جماعت کیلئے اکیلی ہی کافی ہوں : مریم نواز 

 اسلام آباد (وقائع نگار) مریم نواز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر عمل نہ کیا تو پاکستان خدانخواستہ دیوالیہ ہوجائے گا، جو حکومتیں کام کرتی ہیں وہ عوام کو اپنی کارکردگی بتاتی ہیں، عمران خان کی حکومت جب چلی گئی تو انہوں نے عوام کو کیا بتایا، عمران جاتے جاتے شہباز حکومت کے لیے بارودی سرنگیں بچھا کرگئے۔ حکومت نے پٹرول میں ایک روپیہ اپنی طرف سے نہیں بڑھایا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئی ایم ایف سے اس معاہدے کے تحت بڑھیں جو عمران خان کی حکومت نے کیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان چار سال پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرتے رہے، پھر جب معیشت برباد ہو گئی تو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا۔ سابق وزیر داخلہ کے مطابق پی ٹی آئی نے معیشت میں بارودی سرنگوں کا اعتراف کیا۔  2019 ء میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا گیا تھا۔ برسوں معیشت سے کھلواڑ کیا جارہا تھا۔ بطور وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو پورا کرنے کے پابند ہیں۔ ہمیں معاہدے کی پاسداری کے لئے اقدامات کرنے پڑ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے آخری بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کی شرح بڑھانے اور لیوی بڑھانے کا فیصلہ تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی پوری جعلی جماعت کے لئے میں اکیلی کافی ہوں۔ اگر کوئی انتشار، فتنہ فساد کی کال دے گا تو ریاست پوری قوت سے روکے گی۔ عمران خان کے خلاف ایک کے بعد ایک کرپشن کا سکینڈل آ رہا ہے۔ قوم کے مسترد کرنے پر عمران خان صدمے میں ہیں۔ عمران خان رانا ثناء اللہ سے ڈر کر پشاور میں چھپ کر بیٹھے رہے۔ نوازشریف ذاتی انتقام پر یقین نہیں رکھتے۔ ان کا مشرف سے متعلق بیان انسانی بنیادوں پر تھا۔ عمران خان نے اپنی سیاست کے لیے سکیورٹی اداروں کو دائو پر لگا دیا۔ عمران خان نے کہا تھا کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا۔ مریم نواز نے کہا کہ ملک کے استحکام کے لیے سخت فیصلے ضروری ہیں، ایسی صورتحال پیدا نہیں ہونے دی جائے گی کہ خواہ مخواہ قبل از وقت الیکشن کی بات ہو۔ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...